ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 16, 2024 9:28 AM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریوَنت ریڈی کے ساتھ بھارتی بحریہ کے، بہت ہی نچلی فریکوینسی VLF کے رَڈار اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریوَنت ریڈی کے ساتھ کَل وقار آباد میں بھارتی بحریہ کے، بہت ہی نچلی فریکوینسی VLF کے رَڈار اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔

اِس موقع پر وزیر دفاع نے کہاکہ VLF اسٹیشن، ملک کے سمندری مفادات کی حفاطت کی خاطر تعمیر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیاکہ یہ اسٹیشن، مسلح فوجوں کیلئے ایک نعمت ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اِس سے، مسلح فوجوں کے کمان مرکزوں کے ساتھ، ہمارے بحری جہازوں اور آبدوزوں کے درمیان، محفوظ اور بروقت مواصلاتی رابطے کی یقین دہانی ہوگی۔

جناب سنگھ نے زور دے کر کہاکہ جب اِس اسٹیشن کی کارکردگی شروع ہوجائے گی تو یہ اعلیٰ تکنیک والا VLF اسٹیشن محض ایک فوجی تنصیب نہیں رہ جائے گی بلکہ یہ قومی اہمیت کا ایک دفاعی اثاثہ بن جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ بروقت مواصلات کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے کہ وافر سازو سامان یا افرادی قوت کے باوجود کوئی فوقیت حاصل کی جاسکے۔ یہ اسٹیشن دو ہزار 900 ایکڑ میں پھیلا ہوا ہے اور اِس کی تعمیر پر تین ہزار 200 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں