وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج برطانیہ کے وزیر دفاع John Healey سے ٹیلیفون پر بات کی ہے۔ دونوں وزراء نے جاری دفاعی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعلقات کی رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے الیکٹرک Propulsion اور جیٹ انجن جیسے شعبوں میں اہم دفاعی ٹیکنالوجی میں دونوں ملکوں کے درمیان پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔
طرفین نے الیکٹرک Propulsion پر حال ہی میں دستخط کئے گئے اسٹیٹمنٹ آف اِن ٹینٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بھارت-بحرالکاہل پر برطانیہ کی بڑھتی ہوئی توجہ کے ساتھ دونوں ممالک 2025 میں مشترکہ ورک اور بڑھتے ہوئے بحری رابطوں کے امکانات تلاش کریں گے۔
Site Admin | January 16, 2025 9:53 PM