ایرو انڈیا کے پندرھویں ایڈیشن کے موقع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ یہ تقریب، بھارت سرکار کے ایک مضبوط اور خودکفیل بھارت کے وژن کو آگے لے جانے کے ساتھ ساتھ سائنسی مزاج پیدا کرنے اور اختراع کی غرض سے ہمارے نوجوانوں کیلئے تحریک کا ایک ذریعہ ہوگا۔
بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ایرو انڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں نئے بھارت کی قوت، لچک اور خودکفالت کی نمائش ہوگی۔
ایرو انڈیا 2025، کَل سے شروع ہو رہا ہے۔ پہلا تین دن کاروبار کیلئے مختص ہے جبکہ 13 اور 14 فروری کو عام لوگ اس میں شرکت کرسکیں گے۔یہ شو، غیرملکی اور بھارتی فرموں کے درمیان شراکت داری بڑھانے اور عالمی ویلیو چین میں نئے مواقع تلاش کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے تاکہ مقامی کام کاج کو بہتر کیا جاسکے۔
Site Admin | February 9, 2025 9:37 PM
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ایرو انڈیا کے پندرھویں ایڈیشن کے موقع پر بنگلورو میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے پروڈکشن سہولیات کا دورہ کیا
