October 18, 2024 3:00 PM | RAJNATH DRDO

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ غیر روایتی ہتھیاروں کی وجہ سے دفاع کے شعبے میں نئے چیلنج پیدا ہوئے ہیں۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ غیر روایتی ہتھیاروں کی وجہ سے دفاع کے شعبے میں نئے چیلنج پیدا ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹکنالوجی کی وجہ سے غیر روایتی ہتھیاروں  کی اس نئی شکل میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے یہ بات نئی دلی میں پانچویں Dare to Dream اختراع کے مقابلے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جناب سنگھ نے اختراع کی جانب حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے دفاع کے شعبے میں تحقیق و ترقی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ دنیا میں تبدیلیاں آرہی ہیں، لہٰذا ٹکنالوجی اور تحقیق و ترقی کی اہمیت بھی اسی رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ملک کے دفاعی شعبے کو مزید اختراعی اور ٹکنالوجی سے لیس بنانے کے لئے وقف ہے۔

وزیر موصوف نے روایتی ہتھیاروں کی تبدیل ہوتی ہوئی نوعیت پر کہا کہ ہتھیاروں اور سازو سامان میں آج ٹکنالوجی کی وجہ سے بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں۔ 

 انھوں نے Dare to Dream اقدام میں شرکت کرنے والوں کو یہ کہتے ہوئے مبارکباد دی کہ جب نوجوان کسی نئی چیز کا خواب دیکھنے کی جسارت کرتے ہیں تو اِن خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ایک نیا راستہ تعمیر کیا جاسکتا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں