وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج لائوس میں اپنی چینی ہم منصب Dong Jun سے باہمی ملاقات کی۔ جناب سنگھ آسیان وزرائ دفاع کی میٹنگ پلَس ADMM-Plus میں شرکت کرنے کے لیے لائوس کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ میٹنگ کے دوران وہ علاقائی اور بین الاقوامی سکیورٹی معاملات پر فورم سے خطاب بھی کریں گے۔ میٹنگ کے موقع پر توقع ہے کہ جناب سنگھ آسٹریلیا، جاپان، لائوس، ملیشیا، نیوزی لینڈ، فلپائنز، جنوبی کوریا اور امریکہ کے شرکت کرنے والے اپنے ہم منصبوں سے باہمی ملاقات بھی کریں گے۔ اِن میٹنگوں کا مقصد، اِن ممالک کے ساتھ باہمی دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
Site Admin | November 20, 2024 9:56 PM | RAJNATH VISIT