وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے، دفاعی اور سلامتی منظرنامے میں بڑھتی کشیدگی کے مدِّ نظر ملک کے جارحانہ اور دفاعی ردِّ عمل کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی دفاعی افواج میں وقت کے ساتھ پیچیدگیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ وزیر دفاع کل نئی دلّی میں سال 2024 کو بحری شہریوں کے سال کے طور پر منائے جانے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
جناب سنگھ نے زور دیا کہ فوج ایک پیچیدہ ڈھانچے اور وسیع اختیارات کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حب الوطنی، بہادری اور نظم و ضبط، ملک کو لاحق خطرات سے محفوظ رکھنے اور چیلنجوں سے نمٹنے کی فوجیوں کی ذمہ داری کو پورا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ×