ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 8, 2025 9:57 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور مالدیپ کے اُن کے ہم منصب محمد غسان مامون نے نئی دلّی میں دو طرفہ بات چیت کی

وزیردفاع راجناتھ سنگھ اور مالدیپ کے اُن کے ہم منصب محمد غسان مامون نے آج دو طرفہ دفاعی اشتراک کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا، جس میں تربیت، مسلسل فوجی مشقیں اور دفاعی پروجیکٹ شامل ہیں۔ یہ باہمی بات چیت آج نئی دلّی میں ہوئی۔ بات چیت کے دوران طرفین نے بھارت- مالدیپ جامع اقتصادی اور بحری سلامتی سے متعلق شراکت داری کے مشترکہ نظریے کیلئے مل کر کام کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دفاعی تیاریوں کی خاطر صلاحیت میں اضافے کے سلسلے میں مدد کیلئے بھارت کی رضامندی کو دوہرایا، جس میں مالدیپ کی ترجیحات اور بھارت کی پڑوس مقدم کی پالیسی کے مطابق مالدیپ کو دفاعی پلیٹ فارم فراہم کرنا اور اُس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا شامل ہے۔

جناب مامون نے مالدیپ کیلئے مدد کی خاطر سب سے پہلے ملک کے طور پر بھارت کے تاریخی رول کی ستائش کی۔ انہوں نے جدید بنیادی ڈھانچے اور دفاعی اور سکیورٹی اہلکاروں کی تربیت میں مالے کی مدد کرنے کیلئے بھارت کا شکریہ ادا کیا۔ مالدیپ کی درخواست پر بھارت نے مالدیپ کو دفاعی ساز و سامان اور اسٹور سونپے ہیں۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب سنگھ نے کہا کہ بات چیت سود مند رہی اور اِس سے بھارت-مالدیپ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ مالدیپ کے  وزیر دفاع بھارت کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں