وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور امریکہ کے وزیر دفاع Lloyd Austin نے بھارت-امریکہ دفاعی شراکت داری کی حاصل کردہ پیشرفت کی ستائش کی ہے۔ یہ شراکت داری کارروائی کے اعتبار سے زیادہ سے زیادہ تال میل، ایک دوسرے کو اپنی معلومات میں شریک کرنے اور صنعتی اختراعات پر مبنی ہیں۔ دونوں لیڈروں نے آج Laos کے Vientiane میں گیارھویں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ پلس کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات کی۔
وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں ملکوں نے امریکہ-بھارت دفاعی صنعتی تعاون کے لائحہئ عمل کے تحت کی گئی قابل قدر پیشرفت کا اعتراف کیا، جس میں جیٹ انجنوں، Munitions اور Ground Mobility سسٹم کیلئے مشترکہ پیداوار کے انتظامات کو اعلیٰ ترین ترجیح دینے کے سلسلے میں جاری شراکت داری شامل ہے۔
دونوں ملکوں نے ایک آزاد اور کھلے بھارت-بحرالکاہل کو برقرار رکھنے کی غرض سے فوجی شراکت داری اور بین کارروائی کو مزید مضبوط کرنے کی جاری کوششوں کا بھی خیر مقدم کیا۔
وزیردفاع نے نیوزی لینڈ کے اپنے ہم منصب Judith Collins کے ساتھ بھی باہمی ملاقات کی۔ جناب راجناتھ سنگھ نے جنوبی کوریا کے وزیر دفاع Kim Yong Hyun اور آسٹریلیا کے اپنے ہم منصب Pat Conroy سے ملاقات کی۔
Site Admin | November 21, 2024 9:30 PM