ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 23, 2024 9:35 AM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ امریکہ کے چار دن کے دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کَل شام امریکہ کے چار روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچے ہیں۔ وہ امریکہ کے وزیر دفاع  Lloyd Austin  کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کررہے ہیں۔ اپنے دورے میں جناب سنگھ امریکہ کے اپنے ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کریں گے اور امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر Jake Sullivan سے بھی ملاقات کریں گے۔ جناب راج ناتھ سنگھ موجودہ اور مستقبل کے دفاعی اشتراک کے سلسلے میں امریکہ کی دفاعی صنعت کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی گول میز میٹنگ کی صدارت بھی کریں گے۔ نومبر 2023 میں بھارت-امریکہ دوجمع دو پانچویں سالانہ وزارتی مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے باہمی دفاعی اقدامات میں خاطرخواہ پیشرفت ہوئی ہے۔

 بھارت اور امریکہ کے درمیان انتہائی اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی سے متعلق اقدامات سمیت کلیدی، علاقائی اور باہمی معاملات پر مسلسل تبادلہ خیال اور اعلیٰ سطحی دورے ہوئے ہیں۔دونوں ملکوں نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ iCET بھارت-امریکہ کے درمیان کلیدی شراکت داری کو مستحکم کرنے میں ایک اہم رول ادا کرے گا، جس کا آغاز گزشتہ برس جنوری میں وزیراعظم نریندرمودی اور امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب کیاگیاتھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں