وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج نئی دلی میں، اپنے اہم بین الاقوامی سمینار، ”چانکیا دفاعی مذاکرات“ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ وزیر موصوف، بھارتی فوج کی گرین پہل ایک پوائنٹ صفر اور مصنوعی ذہانت کے ڈیجیٹائزیشن ایک پوائنٹ صفر کا آغاز کریں گے۔ وزیر دفاع، ترقی اور سکیورٹی کیلئے بھارت کے وژن اور Viksit Bharat @2047 کے حصول میں جامع سکیورٹی کی اہمیت کی ضرورت سے متعلق کلیدی خطبہ بھی دیں گے۔ چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دیویدی بھی سامعین سے خطاب کریں گے اور آتم نربھر بھارت کے ہم آہنگ اقدامات سمیت ملک کی تعمیر کیلئے بھارتی فوج کی اہم خدمات کو اجاگر کریں گے۔
دو روزہ تقریب میں پالیسی سازوں، کلیدی مفکرین، ماہرین تعلیم، دفاعی عملے، ریٹائرڈ فوجیوں اور سائنسدانوں کے علاوہ امریکہ، روس، اسرائیل اور سری لنکا کے ممتاز مقررین بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔