ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 10, 2025 9:32 AM | RAJNATH-AMBASSDORS

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج نئی دلّی میں، ایرو انڈیا 2025 سے قبل سفیروں کی گول میز میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج نئی دلّی میں، ایرو انڈیا 2025 سے قبل سفیروں کی گول میز میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ وزارتِ دفاع کے مطابق اس پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے 150 سے زیادہ دوست ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنروں کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ ایشیاء کے سب سے بڑے فضائی شو کا 15 واں ایڈیشن ایرو انڈیا 2025 آج سے اگلے مہینے کی 14 تاریخ تک کرناٹک کے بنگلورو میں بھارتی فضائیہ کے اڈّے Yelahanka پر منعقد کیا جائے گا۔ ایرو انڈیا 2025 اندرونِ ملک دفاعی ساز و سامان تیار کرنے کے عمل میں تیزی لانے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو اُجاگر کرنے کی خاطر غیر ملکی اور بھارتی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری قائم کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں