وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج سے روس کا تین روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وزیر دفاع، ماسکو میں روس کے اپنے منصب Andrey Belousov کے ساتھ مشترکہ طور پر بھارت – روس بین سرکاری کمیشن کی 21ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اِس کمیشن کا تعلق فوجی تکنیکی تعاون اور فوجی اُمور سے ہے۔ دونوں رہنما بھارت اور روس کے درمیان دفاع کے شعبے میں کثیر جہتی تعلقات کے سبھی پہلوؤں کا جائزہ لیں گے، جن میں صنعتی تعاون کے علاوہ دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان رابطے بھی شامل ہیں۔ بھارت اور روس کے وزرائے دفاع باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہئ خیال بھی کریں گے۔ اپنے اِس دورے میں جناب راج ناتھ سنگھ بھارت کی بحریہ کے جدید ترین گائیڈِڈ میزائل سے لیس چھوٹے بحری جنگی جہاز INS Tushil کو Kaliningrad میں Yantra شِپ یارڈ میں کل پانی میں اُتارنے کی رسم انجام دیں گے۔x
Site Admin | December 8, 2024 3:02 PM