وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج راجستھان کے شہر جے پور میں سینک اسکول کا افتتاح کریں گے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ یہ غیر سرکاری تنظیموں، ریاستی حکومتوں اور پرائیویٹ اسکولوں کی شراکت داری سے پورے ملک میں 100 نئے سینک اسکول قائم کرنے کے حکومت کے ویژن کا حصہ ہے۔
وزارت نے پارٹنر شپ کے تحت 45 نئے سینک اسکولوں کی منظوری دی ہے۔ یہ نئے اسکول سینک اسکول سوسائٹی کی سرپرستی میں کام کریں گے اور قواعد وضوابط پر عمل کریں گے۔