ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 12, 2024 9:46 AM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج جودھپور میں انڈیا ڈفینس ایوی ایشن ایکس پوزیشن IDAX-24 کا افتتاح کریں گے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج جودھپور میں واقع ایئرفورس اسٹیشن پر جاری ترنگ شکتی مشق کا مشاہدہ کریں گے۔ جناب سنگھ Defence Aviation Expo کا افتتاح بھی کریں گے۔

12 سے 14 ستمبر تک منعقد ہونے والیIDAX  میں اس صنعت کی بڑے پیمانے پر شرکت ہوگی جس میں کئی طرح مصنوعات اور ٹکنالوجیز پیش کی جائیں گی۔ یہ پروگرام دوست بیرونی ممالک اور بھارت کے لوگوں کو ایک موقع فراہم کرے گا کہ وہ DPSUs، DRDO، پرائیویٹ صنعتوں اور بہترین اسٹارٹ اپس سمیت بھارتی ہوابازی کی صنعت کے شرکاء کے ساتھ مشاہدہ، تجربہ اور تبادلہ خیال کرسکیں۔

IDAX کا مقصد ملکی ہنرمندی اور بھارتی فضائی صنعت کے ناقابل تسخیر جذبے کا فیصلہ سازوں اور ترنگ شکتی2024 میں شرکت کرنے والی عالمی فضائی فورسز کے سامنے مظاہرہ کرنا ہے۔x

وزیر دفاع، بھارت کے تین آرمی سربراہان اور غیر ملکی فضائیہ کے سربراہان آج منعقد ہونے والے ایئر شو کا مشاہدہ کریں گے۔ اس ایئر شو میں سوریہ کرن، سارنگ، ملک میں ہی تیار لڑاکا طیارہ تیجس اور سخوئی 30 اپنی فوجیوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ترنگ شکتی مشق بھارتی فضائیہ کے ذریعے منعقد کی جانے والی سب سے بڑی کثیر ملکی فضائی مشق ہے۔ اس مشق میں سات اہم ممالک امریکہ، جاپان، آسٹریلیا، سنگاپور، سری لنکا،  یو اے ای اور یونان شرکت کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں