وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج بنگلورو میں ایشیا کے سب سے بڑے ایرو انڈیا شو کا افتتاح کریں گے۔
Runway to a billion Opportunities کے تھِیم کے تحت منعقد ہونے والے اس پانچ روزہ ایرو شو کے دوران بھارت کی دفاعی صلاحیتوں اور سوَدیسی اختراعات کی نمائش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بھارتی MSMEs اور اسٹارٹ اَپس کو عالمی مینوفیکچررز کے ساتھ اشتراک کرنے اور لچکدار سپلائی چَین تشکیل دینے کا موقع بھی فراہم ہوگا۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Sudhindra
ایرو انڈیا شو، بھارتی فضائیہ کے Yelahanka ٹھکانے پر اب سے کچھ دیر بعد شروع ہونے والا ہے۔ اس شو میں آتم نربھر بھارت، میک اِن انڈیا، میک فور دی ورلڈ اور وِکست بھارت 2047 کے نظریات شامل ہوں گے۔
یہ میگا شو 42 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 900 نمائش کار شرکت کر رہے ہیں۔ اس دوران 30 ملکوں کے وزرائے دفاع اور اُن کے نمائندے، وزرائے دفاع کے کونکلیو میں شرکت کریں گے۔ ایرو شو کے دوران سوَدیسی طرز پر تیار کردہ ہلکے جنگی جہاز Tejas، ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر پرچنڈ، جدید ہلکے ہیلی کاپٹر اور بھارت میں تیار کردہ C 295 مال بردار ہوائی جہازوں کی نمائش کی جائے گی۔