ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 8, 2024 9:40 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، روس کے تین روزہ دورے پر آج ماسکو روانہ ہوگئے ہیں

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، روس کے تین روزہ دورے پر آج ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔ جناب سنگھ اور روس کے اُن کے ہم منصب اینڈریو بیلوسوف، منگل کو ماسکو میں ایک میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ یہ میٹنگ فوج اور فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق، بھارت-روس کے بین حکومتی کمیشن کی 21ویں میٹنگ ہوگی۔ دونوں رہنما دفاع کے میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کے پورے منظرنامے کا جائزہ لیں گے جس میں فوج سے فوج کے درمیان تعاون اور صنعتی تعاون بھی شامل ہے۔دورے کے ایک حصے کے طور پر جناب سنگھ، راڈار سے نظر نہ آنے والے، کثیرجہتی جدید ترین گائیڈیڈ میزائل INS Tushil کو بھی بھارتی بحریہ میں شامل کریں گے۔ یہ تقریب کَل ’کالی نِن گراڈ‘ میں Yantra Shipyard میں منعقد ہوگی۔بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دِنیش-کے-تریپاٹھی بھی اِس تقریب میں موجود رہیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں