وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، راڈار سے نظر نہ آنے والے، کثیرجہتی جدید ترین گائیڈیڈ میزائل INS Tushil کو آج بھارتی بحریہ میں شامل کریں گے۔ یہ تقریب آج روس کے شہر ’کالی نِن گِراد‘ میں Yantra Shipyard میں منعقد ہوگی۔بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دِنیش-کے-تریپاٹھی بھی اِس تقریب میں موجود رہیں گے۔
وزیر دفاع روس کے تین روزہ دورے پر کَل رات موسکو پہنچے ہیں۔ جناب سنگھ اور روس کے اُن کے ہم منصب اینڈریو بیلوسوف، کَل ماسکو میں ایک میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ یہ میٹنگ فوج اور فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق، بھارت-روس کے بین حکومتی کمیشن کی 21ویں میٹنگ ہوگی۔
وہ باہمی مفاد کے موجودہ علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیر دفاع، موسکو میں نامعلوم سپاہیوں کے مقبرے پر خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ یہ خراجِ عقیدت اُن سوویت سپاہیوں کے اعزاز میں ہوگا جو دوسری جنگ عظیم کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔
وہ بھارتی برادری کے ارکان سے بھی بات چیت کریں گے۔x