مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج چنڈی گڑھ میں E-Evidence، نیائے سیتو، نیائے شُرتی اور E-Summon نظام کا افتتاح کیا۔ اِن سے فوجداری نظامِ انصاف کی راہ ہموار ہوگی۔اِس موقع پر اپنے خطاب میں جناب شاہ نے کہا کہ ملک کا فوجداری نظامِ انصاف، اَب لوگوں کو تیز رفتار اور مقررہ وقت میں انصاف فراہم کرنے میں بڑا قدم ثابت ہوگا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نئے فوجداری قوانین نے بھارت میں برطانوی قوانین کے دور کا خاتمہ کردیا ہے اور فوجداری نظامِ انصاف کو ”پوری طرح سودیشی“ بنا دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یہ قوانین آئین کی روح کے عین مطابق ہیں جو عوام کو تیز رفتار انصاف فراہم کریں گے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ نئے فوجداری قوانین میں ’سزا‘ کی بجائے ’انصاف‘ پر زور دیا گیا ہے۔
Site Admin | August 4, 2024 10:06 PM
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نئے فوجداری قوانین میں، سزا کے بجائے انصاف پر توجہ دی گئی ہے
