September 20, 2024 3:10 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نکسلی سرگرمیوں کو مارچ 2026 سے پہلے پہلے ملک سے ختم کردے گی۔ انھوں نے نکسلیوں سے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور خود سپردگی کردیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے زور دے کر کہا ہے کہ حکومت نے، نکسلی سرگرمیوں اور نظریات کو مارچ 2026 سے پہلے پہلے جڑ سے ختم کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے۔ جناب شاہ نے یہ بات آج نئی دلّی میں اپنی رہائشگاہ پر، چھتیس گڑھ سے نکسلی تشدد کے تقریباً 55 متاثرین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ مرکز، بستر کے چار ضلعوں کو چھوڑ کر، پورے ملک سے، نکسلی سرگرمیوں کا خاتمہ کرنے میں، کامیاب رہا ہے۔ جناب شاہ نے، نکسلیوں سے اپیل کی کہ وہ تشدد ترک کردیں اور ہتھیار ڈالتے ہوئے خود سپردگی کردیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر نکسلی لوگ، تشدد ترک کرنے کی، اُن کی اپیل نہیں سنتے تو حکومت جلد ہی اُن کے خلاف بھرپور ٹھوس کارروائی کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں