July 2, 2024 9:28 AM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ تین نئے فوجداری قوانین سے ملک میں فوجداری معاملات میں انصاف کا جدید ترین نظام قائم ہوگا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ تین نئے فوجداری قوانین سے، جو کل نافذ العمل ہوئے ہیں، ملک میں فوجداری معاملات میں انصاف کا جدید ترین نظام قائم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فوجداری نظامِ انصاف اب پوری طرح سودیشی ہوگیا ہے۔

اس سے پہلے ان تین نئے فوجداری قوانین کے بارے میں نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ نئے قوانین سے جلد سے جلد انصاف اور متاثرین کے حقوق کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل صرف پولیس کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا تھا، لیکن اب متاثرین اور شکایت کرنے والوں کے حقوق کا بھی تحفظ کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نئے قوانین میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کو ترجیح دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے قوانین میں موب لنچنگ کے خلاف بھی ضابطے موجود ہیں۔

جناب شاہ نے اِن نئے قوانین کے بارے میں مبینہ طور پر جھوٹ پھیلانے کیلئے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں