مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک میں سیلاب سے پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے کی خاطر مجموعی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آج اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔یہ میٹنگ نئی دلی میں نارتھ بلاک میں امور داخلہ کی وزارت میں ہوئی۔
اِس میٹنگ میں جل شکتی محکمے کے مرکزی وزیر سی آر پاٹل ، امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیانند رائے، مختلف وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریوں نے شرکت کی۔
اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور سِکم سمیت کچھ ریاستوں میں حالیہ دنوں میں چٹانوں کے ٹکڑے گرنے اور بارش سے وابستہ واقعات پیش آئے ہیں۔ آسام میں اِن دنوں سیلاب کا زور ہے اور کئی ضلعوں میں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔