ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 14, 2024 9:58 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے مدھیہ پردیش کے سبھی ضلعوں میں، پرائم منسٹر کالج آف ایکسیلنس کا افتتاح کیا

مرکزی وزیر داخلہ نے آج اندور سے مدھیہ پردیش کے سبھی 55 ضلعوں میں مہارت کے پی ایم کالجوں کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بھی اِس پروگرام میں شرکت کی۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب شاہ نے زور دیا کہ نئی تعلیمی پالیسی کا مقصد آئندہ 25 برسوں میں بھارتی طلباء کو عالمی سطح پر مقابلہ آرائی کیلئے تیار کرنا ہی نہیں ہے بلکہ اُنھیں ہمارے مالا مال ثقافتی اور لسانی ورثے سے دوبارہ مربوط کرنا بھی ہے۔ انھوں نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ مدھیہ پردیش کے سبھی 55 اضلاع میں مہارت کے پی ایم کالج قائم کرنے کا مقصد طلباء کو بہترین اور اعلیٰ درجے کی تعلیم فراہم کرنا ہے۔
پہلی بار نئی پالیسی کے نفاذ اور میڈیکل اور انجینئرنگ تعلیم کے ہندی میں آغاز پر، جس سے غریب کنبوں کے طلباء مستفید ہوسکیں گے، جناب شاہ نے مدھیہ پردیش سرکار کی ستائش کی۔
اس سے قبل آج دن میں جناب شاہ نے اندور میں ”ایک پیڑ ماں کے نام“ مہم میں حصہ لیا۔ ایک دن میں 11 لاکھ پودے لگا کر اندور عالمی ریکارڈ بنانے جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں