ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 17, 2025 9:56 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے مدھیہ پردیش میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

وزیر داخلہ امت شاہ نے مدھیہ پردیش میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ نئی دلّی میں منعقدہ اِس میٹنگ کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جناب شاہ نے مدھیہ پردیش میں تینوں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ سے متعلق پیش رفت پر مدھیہ پردیش حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔ بیان کے مطابق جناب شاہ نے ریاست میں اِن تینوں فوجداری قوانین کے جلد سے جلد سو فیصد نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔
میٹنگ کے دوران جناب شاہ نے کہا کہ دہشت گردی اور منظم جرائم کے تحت کیس درج کرنے سے پہلے سینئر پولیس افسران کو یہ دیکھنا چاہیے کہ متعلقہ کیس، اِن دفعات کے نفاذ کا اہل ہے یا نہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اِن قانونی گنجائشوں کے غلط استعمال سے نئے فوجداری قوانین کے تقدس میں کمی واقع ہوتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں