مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نئی دلّی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں درخشاں گاؤں سے متعلق پروگرام کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے دوران جناب شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے زیر قیادت حکومت سرحدی گاؤوں کی مجموعی ترقی کی خاطر پُرعزم ہے۔ جناب شاہ نے مقامی باشندوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور اِن سرحدی گاؤں سے نقل مکانی کی روک تھام کیلئے کنیکٹی ویٹی بڑھائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سرحدی گاؤں کے اطراف تعینات مرکزی مسلح پولیس افواج اور فوج کو امداد باہمی کے اداروں کے ذریعے مقامی، زرعی اور دستکاری اشیا کی خریداری کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ فوج اور مرکزی مسلح پولیس افواج کیلئے دستیاب صحت خدمات کا فائدہ نزدیک کے گاؤں کے باشندوں کو بھی مسلسل طور پر ہونا چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ اِن گاؤں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی خاطر مرکزی حکومت کی جانب سے 6 ہزار سے زیادہ پرجیکٹوں کی منظوری دی جاچکی ہے۔ درخشاں گاؤں سے متعلق پروگرام کے تحت 136 سرحدی گاؤں کو سبھی موسموں میں کارگر 113 سڑک پروجیکٹوں کے ذریعے کنیکٹی ویٹی فراہم کی گئی، جس کی لاگت 2 ہزار 420 کروڑ روپئے ہے۔ ان سبھی گاؤں میں اقتصادی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے مناسب اقدامات بھی کئے گئے ہیں اور انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کی سہولت بھی یہاں دستیاب ہے۔
Site Admin | July 13, 2024 9:35 PM