مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جرائم کے خلاف قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی ہے اور دلی میں امن و قانون کی صورتحال میں کسی بھی قسم کی تساہلی ناقابل قبول ہے۔ وزیر داخلہ نے آج دلی پولیس کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن، انٹلیجنس بیورو ڈائریکٹر Tapan Deka، دلی پولیس کمشنر اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ جناب شاہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ہر پولیس والے کی یہ ایک ذاتی ذمہ داری ہے کہ وہ دلی والوں کو مکمل طور پر محفوظ ہونے کا احساس کرائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں، خواتین اور معمر شہریوں کی حفاظت دلی پولیس کی ترجیح ہونی چاہیے۔
Site Admin | November 22, 2024 9:16 PM