مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت پول پورٹل اور تین نئے فوجداری قوانین، اقتصادی جرائم کے مرتکب اُن مفرور افراد کو پکڑنے کیلئے ایک مضبوط طریقہ کار کے طور پر کام کریں گے جو بیرونِ ملک بھاگ جاتے ہیں۔ آج نئی دلّی میں بھارت پول پورٹل کا آغاز کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ یہ تحقیقاتی ایجنسیوں اور سبھی ریاستوں کی پولیس کو 195 ممالک کے انٹرپول نیٹ ورک سے مربوط کرکے جرائم کی روک تھام میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔ مرکزی جانچ بیورو CBI کی جانب سے تیار کردہ بھارت پول پورٹل کا مقصد انٹرپول کے ذریعے بین الاقوامی مدد کی خاطر سبھی درخواستوں پر سلسلے وار طریقے سے عملدرآمد کرنا ہے جن میں ریڈ نوٹسوں کا جاری کیا جانا اور انٹرپول کے دیگر رنگوں پر مبنی نوٹس شامل ہیں۔
Site Admin | January 7, 2025 9:29 PM