وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نئی دلّی میں سینئر حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں، منی پور کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق وہ کَل اِس معاملے پر ایک اور تفصیلی میٹنگ کریں گے۔
کَل وزارت داخلہ نے بتایا کہ حفاظتی دستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ منی پور میں امن وقانون کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات کریں۔ ریاست میں سکیورٹی صورتحال، پچھلے کچھ دن سے نازک ہے۔وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنازعہ میں شامل دونوں گروپوں کے مسلح شرپسند، تشدد میں ملوث رہے ہیں، جس کی وجہ سے جانیں ضائع ہوئی ہیں اور نظم وضبط میں رکاوٹ آئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ تشدد یا رخنہ اندازی کی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Site Admin | November 17, 2024 9:38 PM