مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نئی دلّی میں مختلف سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے سربراہوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی اور انٹلیجنس بیورو کے ملٹی ایجنسی سینٹر کے کام کاج کا جائزہ لیا، جو ملک میں سکیورٹی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ذمہ دار ہے۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے ملک بھر کی سکیورٹی اور دوسری انٹلیجنس اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ قومی سلامتی سے متعلق حکومت کے مجموعی اندازِ نظر کو اختیار کریں۔ انھوں نے دہشت گردی کے نیٹ ورک اور اُنھیں تعاون دینے والے ایکو سسٹم کو پوری طرح ختم کرنے اور ملک کو درپیش ابھرتے ہوئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے میں تمام ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل پر زور دیا۔
Site Admin | July 19, 2024 9:31 PM