ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 8, 2024 3:34 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے جودھپور میں بی ایس ایف کے ساٹھویں یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج راجستھان کے جودھپور میں سرحدی حفاظتی فورس BSF کے 60ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کی۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب امت شاہ نے ملک کے دفاع میں پیش پیش رہتے ہوئے، BSF کی چھ دہائیوں سے جاری خدمات کو سراہا۔ انہوں نے فورس کی دلیری، بہادری اور قربانیوں کو اجاگر کیا۔ جناب امت شاہ نے 1965 کے بعد سے مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں کو تحفظ فراہم کرنے میں BSF کے اہم رول کو تسلیم کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ BSF کے بغیر ملک کی سکیورٹی ضروریات کی تکمیل نہیں ہوسکتی، جو شروع میں 25 بٹالین سے لے کر موجودہ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ سرحدی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ BSF نے مختلف اہم رول ادا کئے ہیں، جن میں دراندازی، جعلی کرنسی اور بائیں بازو کی انتہا پسندی کی روک تھام شامل ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ ملک کی سرحدی سکیورٹی پالیسی برسوں تک غیرواضح رہی تھی لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے ہر سال مخصوص بجٹ بندوبست کے ساتھ سرحدی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔  اِس سے قبل وزیر داخلہ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور  BSF اہلکاروں کو، اُن کی گرانقدر خدمات کے صلے میں بہادری کے ایوارڈس اور پولیس سروس میڈلس سے سرفراز کیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں