وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نئی دلّی میں جزیروں کی ترقی سے متعلق ایجنسی IDA کی ساتویں میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں انڈمان ونکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر دیویندر کمار جوشی، لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر پرفُل پٹیل، مرکزی داخلہ سکریٹری گووِند موہن اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ IDA کی تشکیل 2017 میں کی گئی تھی، جس کا مقصد ملک کے جزیروں کی مجموعی ترقی پر توجہ دینا ہے۔
Site Admin | January 3, 2025 3:11 PM
وزیر داخلہ امت شاہ نے جزیروں کی ترقی سے متعلق ایجنسی کی میٹنگ کی صدارت کی
