وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا ہے کہ ایک طرف مودی حکومت منشیات سے پاک بھارت کیلئے بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپنا رہی ہے اور دوسری طرف پانچ ہزار 600 کروڑ روپئے کے اِس معاملے میں کانگریس کے ایک بڑے لیڈر کا ملوث ہونا اور شمالی بھارت سے ضبط کی گئی منشیات کی کھیپ انتہائی خطرناک اور شرمناک ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ جہاں مودی حکومت نوجوانوں کو کھیل، تعلیم اور اختراع کی طرف لے جارہی ہے، کانگریس اُنہیں منشیات کی تاریک دنیا میں لے جانا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کے دورِ حکومت میں منشیات کی وجہ سے پنجاب، ہریانہ اور پورے شمالی بھارت کے نوجوانوں کی حالت زار سب نے دیکھی ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت منشیات فروشوں کی سیاسی حیثیت یا رسوخ کو دیکھے بغیر، منشیات کے پورے نیٹ ورک کو تباہ کرکے بھارت کو منشیات سے پاک ملک بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
Site Admin | October 4, 2024 9:45 PM