وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نئی دِلی میں بانسیرا پارک میں، تاریخ ساز مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا کے ایک مجسّمے کی نقاب کشائی کی۔ اِس موقع پر جناب شاہ نے برسا منڈا کو بھارت کی جدوجہد آزادی کے عظیم ترین جانبازوں میں سے ایک قرار دیا۔ اُنہوں نے ملک کیلئے برسا منڈا کے زبردست تعاون کا خاص طور پر ذکر کیا۔ اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ قبائلی برادریاں، بھگوان برسا منڈا کی طرف سے کی گئی کوششوں پر ہمیشہ اُن کی شکرگزار رہیں گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھگوان برسا منڈا نے کم عمر میں ہی اپنی زندگی کو ملک اور قبائلی عوام کی بہتری کیلئے وقف کردیا تھا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ برسا منڈا نے قبائلی آبادیوں کیلئے پانی، زمین اور جنگلات کی اہمیت کے بارے میں بیداری میں اضافہ کیا۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ نریندر مودی حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی اور قبائلی عوام کی بہتری کیلئے انتھک کام کررہی ہے۔×