وزیر داخلہ امت شاہ نے آج مرکزی حکومت کے اِس عزم کو ایک بار پھر دوہرایا ہے کہ چھتیس گڑھ سے 31 مارچ 2026 تک نکسل سرگرمیوں کی لعنت کو ختم کردیا جائے گا۔ انھوں نے پچھلے سال، بائیں بازو کی انتہا پسندی پر قابو پانے میں ریاستی پولیس کی کوششوں کی ستائش کی۔ جناب شاہ، رائے پور میں، چھتیس گڑھ پولیس کو باوقارPresident’s Colour ایوارڈ دیئے جانے کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انھوں نے ماؤنوازوں سے اپیل کی کہ وہ اصل دھارے میں شامل ہوجائیں اور خودسپردگی کی، ریاستی سرکار کی پالیسی کا پوری طرح فائدہ اٹھائیں۔ بعد میں، وزیر داخلہ نے چھتیس گڑھ کے شہر جگدل پور میں بَستر اولمپکس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔انھوں نے کہا کہ اِس تقریب سے، خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
Site Admin | December 15, 2024 9:54 PM