August 25, 2024 9:57 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے، منشیات کی غیر قانونی تجارت کے نیٹ ورک کو، بے رحمانہ طریقے سے منہدم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج چھتیس گڑھ کے Nava رائے پور میں منشیات کی روک تھام کے بیورو کے علاقائی یونٹ آفس کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا۔ اِس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ کی صدارت میں چھتیس گڑھ میں منشیات کی صورتحال سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ بھی ہوئی۔ اِس موقع پر جناب شاہ نے کہا کہ 2047 یعنی بھارت کی آزادی کے 100 سال مکمل ہونے تک ملک سے منشیات کا خاتمہ کرنے کا وزیر اعظم نریندر مودی کا عزم، اب ہر ایک ہموطن کا عزم بنتا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ منشیات کا غیرقانونی کاروبار ملک کی سلامتی کے منافی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اِس سے حاصل کی گئی رقم سے دہشت گردی اور بائیں بازو کی انتہا پسندی کو بڑھاوا دیا جاتا ہے اور ملک کی معیشت کمزور ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے نیٹ ورک کو سختی سے تباہ کیے جانے کی ضرورت ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ حکومت اس کے خلاف بالکل بھی برداشت نہ کرنے والی پالیسی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں