مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت منی پور میں تمام شہریوں کیلئے سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے تئیں مکمل طور پر پُرعزم ہے۔ کل نئی دلّی میں منی پور کی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کی خاطر بلائی گئی اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے، جناب شاہ نے کہا کہ داخلی امور کی وزارت Meiteis اور Kukis دونوں گروپوں سے بات چیت کرے گی تاکہ جلد سے جلد آپسی اختلافات کو دور کیا جاسکے۔ انہوں نے منی پور میں امن اور بھائی چارہ بحال کرنے کیلئے مرکزی فورسز کی تعیناتی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مرکزی فورسز کی تعیناتی میں اضافہ کیا جائے گا اور تشدد کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
جناب شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت، ریاست میں سیکورٹی کی صورتحال کو مستحکم بنانے میں، منی پور حکومت کو بھرپور تعاون فراہم کررہی ہے۔
وزیر داخلہ نے راحتی کیموں کی صورتحال، خاص طور سے خوراک، پانی، دواؤں اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ جناب شاہ نے منی پور کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ بے گھر ہونے والے لوگوں کیلئے حفظانِ صحت اور تعلیم کی سہولتوں اور ان کی بازآبادکاری کو یقینی بنائیں۔x