ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 18, 2024 9:30 AM | Shah Manipur

printer

وزیر داخلہ امت شاہ منی پور میں برادریوں کے درمیان معاملات کا حل نکالنے کیلئے میتی اور کوکی برادریوں سے بات چیت کا آغاز کریں گے

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہاہے کہ مرکزی حکومت منی پور میں تمام شہریوں کیلئے سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے تئیں مکمل طور پر پرعزم ہے۔ کل نئی دلی میں منی پور کی سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کی خاطر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ داخلی امور کی وزارت Meiteis  اور Kukis دونوں گروپوں سے بات چیت کرے گی تاکہ جلد سے جلد آپسی اختلافات کو کم کیا جاسکے۔ انہوں نے منی پور میں امن اور بھائی چارہ بحال کرنے کیلئے مرکزی فورسز کی تعیناتی پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مرکزی فورسز کی تعیناتی میں اضافہ کیا جائے گا اور تشدد کی سازش کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ حکومت ریاست میں سیکورٹی کی صورتحال کو مستحکم بنانے میں منی پور حکومت کو بھرپور تعاون فراہم کررہی ہے۔

وزیرداخلہ نے راحتی کیموں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے خوراک،پانی،دواؤں اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی کے اعتبار سے ان راحتی کیمپوں کا دورہ کیاتھا۔ جناب شاہ نے منی پور کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ بے گھر لوگوں کیلئے صحت اور تعلیم اور ان کی بازآبادکاری کے سلسلے میں مناسب سہولیات کو یقینی بنائیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں