مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ بھارت اور میکسیکو کی مشترکہ کوششوں کی بدولت توسیع و تنوع کے ذریعے لچک کو مستحکم بنایا جاسکتا ہے، خاص طور پر سیمی کنڈکٹرس، Printed سرکِٹ بورڈس اور اعلیٰ تکنیکی الیکٹرانکس جیسے اہمیت کے حامل کمپوننٹس کیلئے لچک کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ وزیر خزانہ نے یہ بات میکسیکو شہر میں تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق اشتراک کے بارے میں، بھارت- میکسیکو تجارت و سرمایہ کاری سربراہ کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔
میکسیکو کے اقتصادی ترقی کی وزیر محترمہ مَنولا زَبولزا اَلداما نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔
اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ بھارت اور میکسیکو کے درمیان تعاون کو کافی زیادہ وسعت مل سکتی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان کئی شعبوں میں اِس تعاون میں مزید گہرائی پیدا ہوسکتی ہے۔
انہوں نے ڈیجیٹل معیشت میں بھارت کے ایک عالمی رہنما کی حیثیت سے ابھرنے کو اجاگر کیا، جس کے دوران UPI جیسی پہل قدمیوں کے ساتھ فِن ٹیک یعنی مالی اور تکنیکی شعبے میں 87 فیصد کی شرح سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ x