September 23, 2024 9:51 PM

printer

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پانچ روزہ دورے پر ازبیکستان روانہ ہوں گی، جو کل سے شروع ہورہا ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن پانچ روزہ دورے پر ازبیکستان روانہ ہوں گی، جو کل سے شروع ہورہا ہے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر خزانہ بدھ اور جمعرات کو سمرقند میں ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک AIIB کے گورنروں کے بورڈ کی نویں سالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ محترمہ سیتا رمن بھارت اور ازبیکستان کے درمیان باہمی سرمایہ کاری معاہدے BIT پر بھی دستخط کریں گی۔ وزیر خزانہ ازبیکستان، قطر، چین کے اپنے ہم منصبوں اور AIIB صدر کے ساتھ اہمیت کی حامل باہمی میٹنگیں بھی کریں گی۔ اپنے دورے کے حصے کے طور پر، امکان ہے کہ محترمہ سیتا رمن ازبیکستان کے صدر Shavkat Mirziyoyev سے ملاقات کریں گی۔
اِن مصروفیات کے علاوہ، محترمہ سیتا رمن سمرقند اِسٹیٹ یونیورسٹی اور تاشقند میں لال بہادر شاستری یادگار بھی جائیں گی۔ محترمہ سیتا رمن مختلف سیکٹروں کی نمائندگی کرنے والی بھارتی برادری سے بھی بات چیت کریں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں