ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 1, 2025 9:26 PM

printer

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے NDA حکومت کی تیسری مدتِ کار کا پہلا مکمل بجٹ پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی بجٹ میں زراعت، دیہی خوشحالی، شہری ترقی اور اصلاحات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج لوک سبھا میں این ڈی اے سرکار کی تیسری مدتِ کار کا پہلا مکمل بجٹ پیش کیا۔ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ کوئی ٹیکس عائد نہ کئے جانے کے Slabکو 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی تک توسیع دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ پانے والے طبقوں کیلئے 75 ہزار روپے کے Standard Deduction کو شامل کرتے ہوئے، 12 لاکھ 75 ہزار روپے سالانہ کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ محترمہ سیتا رمن نے نئے ٹیکس نظام میں نئے انکم ٹیکس Slab کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں کیلئے سود پر ٹیکس کٹوتی کی حد دوگنا کرکے 50 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ کر دی گئی ہے۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ سرکار ریاستوں کے ساتھ ساجھیداری کرکے پی ایم Dhan-Dhaanya کرشی یوجنا شروع کرے گی۔ کم پیداوار، اوسط نوعیت کی فصلوں اور اوسط سے کم قرضوں کے پیمانوں والے 100 ضلعے اِس کے دائرے میں آئیں گے۔ اِس سے امید ہے کہ ایک کروڑ 70 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ کسان کریڈٹ کارڈ کے ذریعے حاصل کیے گئے قرضے کیلئے سود میں رعایت کی ترمیم شدہ اسکیم کے تحت قرض کی حد کو 3 لاکھ روپے سے بڑھاکر 5 لاکھ روپے کر دیا جائے گا۔ محترمہ سیتا رمن نے اعلان کیا کہ پانچ لاکھ خواتین، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے پہلی مرتبہ کاروبار کرنے والے افراد کیلئے ایک نئی اسکیم کا آغاز کیا جائے گا۔یہ اسکیم اگلے پانچ برس کیلئے 2 کروڑ روپے تک کی مدتی قرضے فراہم کرے گی۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ ملک کے جوتے چپل اور چمڑے کے سیکٹر کی پیداواریت اور معیار اور مسابقت بڑھانے کیلئے پیداواریت پر مرکوز ایک اسکیم نافذ کی جائے گی۔
محترمہ سیتا رمن نے اعلان کیا کہ آن لائن پلیٹ فارم کے ورکروں کو پی ایم جَن آروگیہ یوجنا کے تحت حفظانِ صحت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ان کا اندراج ای-شرم پورٹل پر کیا جائے گا اور انہیں شناختی کارڈ فراہم کیا جائے گا۔ شہری کارکنوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے نئی اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ ریڑھی پٹری والوں کیلئے پی ایم-سواندھی اسکیم کو از سرنو ترتیب دیا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے تعلیم کے شعبے میں 500 کروڑ روپے کے اخراجات سے سینٹر آف ایکسیلینس اِن آرٹیفشیل انٹلیجنس قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
وزیر خزانہ نے بہار کیلئے نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈّوں کا بھی ن کیا۔ زندگی بچانے والی مزید 36 دواؤں کو بنیادی کسٹمز محصول سے مکمل طور سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔
اگلے مالی برس میں مالی خسارہ چار اعشاریہ چار فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ بیمہ سیکٹر کیلئے FDI کی حد، 74 فیصد سے بڑھاکر 100 فیصد کر دی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں