ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 11, 2025 9:38 PM

printer

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے لوک سبھا میں بتایا کہ حکومت کی توجہ، گاوؤں میں خوشحالی لانے پر مرکوز ہے۔ زراعت، MSME، سرمایہ کاری اور برآمدات، ترقی کے انجن ہیں

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اِس بات پر زور دیا ہے کہ حکومت زراعت، MSMEs، سرمایہ کاری اور برآمدات کو ترقی کے انجن بناکر گاؤوں میں خوشحالی لانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی بجٹ 2025-26 میں ملک کے 100 سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع میں زرعی پیداوار بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔ آج شام لوک سبھا میں مرکزی بجٹ پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ اہم اخراجات چار اعشاریہ تین فیصد ہے اور مالی خسارہ GDP کا چار اعشاریہ چار فیصد ہے جس سے اِس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ حکومت سبھی وسائل کا استعمال کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مرکزی بجٹ 2025-26 مالی ترجیحات کے ساتھ ملک کی ترقیاتی ضروریات میں توازن پیدا کرتا ہے۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ بھارت مسلسل سب سے تیز ترقی کرنے والا ملک رہے گا۔TMC کے ارکان پارلیمنٹ کے اِن الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہ مغربی بنگال کے مفادات کا مرکزی بجٹ میں خیال نہیں رکھا گیا ہے، وزیر خزانہ نے ریاست کیلئے بجٹ میں مختلف اقدامات کا ذکر کیا۔
اِس سے قبل بحث میں حصہ لیتے ہوئے سماوجوادی پارٹی کے اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ فلاحی اسکیموں کے فائدے زمینی سطح پر لوگوں تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔ کانگریس کے Saleng Sangma نے مرکزی بجٹ کی یہ کہتے ہوئے نکتہ چینی کی کہ یہ زراعت، تعلیم اور شہری ترقی سمیت ملک کے اہم مسائل کا ازالہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔
بحث میں شامل ہوتے ہوئے BJP کی ہیمامالنی نے کہا کہ ملک میں خواتین اور کسانوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تیز رفتار ترقی ہو رہی ہے۔ شیوسینا کے شری کانت شندے نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ مرکزی بجٹ میں سماج کے ہر طبقے کے مفادات کا خیال رکھا گیا ہے۔
لوک سبھا میں بحث اب جمعرات کو جاری رہی گی۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی کَل سنت روی داس جینتی کی چھٹی کی وجہ سے نہیں ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں