وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے زور دے کر کہا ہے کہ دنیا بھر کی سرکاروں اور صنعتوں کو عالمی امن بحال کرنے کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آج نئی دلّی میں CII کے عالمی اقتصادی پالیسی فورم کے مکمل افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اس دہائی میں عالمی ترجیح معمول کے حالات کو بحال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ اور رکاوٹوں سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ سپلائی چین میں خلل کی بنیادی وجوہات ہیں۔
Site Admin | December 11, 2024 10:13 PM