وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے مرکزی بجٹ، ترقی، روزگار، فلاح و بہبود، اثاثے کی سرمایہ کاری اور مالی استحکام جیسی ترجیحات کے درمیان ایک اچھا توازن قائم رکھتا ہے۔ محترمہ سیتا رمن آج راجیہ سبھا میں مرکزی بجٹ 2024-25 اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کیلئے بجٹ 2024-25 پر بحث کا جواب دے رہی تھیں۔ یہ کہتے ہوئے کہ حکومت ’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس‘ کے نعرے پر مکمل یقین رکھتی ہے، وزیر خزانہ نے اِس بات پر زور دیا کہ بجٹ میں امدادِ باہمی پر مبنی وفاقیت کیلئے غیر متزلزل حمایت کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے زراعت کے شعبے کیلئے مختص رقم میں کمی کے اپوزیشن کے الزام کو مسترد کردیا۔
محترمہ سیتا رمن نے مطلع کیا کہ تعلیم، روزگار اور ہنرمندی کیلئے ایک اعشاریہ چار آٹھ لاکھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریونیو میں متاثر کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ x