وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دلّی میں نیو پنشن اسکیم NPS، وتسالیہ کا آغاز کیا۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ NPS وتسالیہ کے ذریعے رقم جمع کرنے کے فوری بعد سے ہی بچے کو اچھی آمدنی ملنی شروع ہوجائے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق NPS وتسالیہ کے ذریعے والدین اپنے پنشن کھاتے میں سرمایہ کاری کرکے اور جمع شدہ رقم کو کئی گنا کرکے اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے طویل مدتی دولت کے حصول کو یقینی بناسکتے ہیں۔
اسکیم میں رقم جمع کرنے اور سرمایہ کاری کے لکچدار متبادل موجود ہیں۔x