خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن آج نئی دلّی میں 53ویں GST کونسل میٹنگ کی صدارت کریں گی۔ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد یہ GST کونسل کی پہلی میٹنگ ہے۔ GST کونسل کی آخری میٹنگ گذشتہ سال 7 اکتوبر کو ہوئی تھی، جس میں کونسل نے کئی فیصلے کئے تھے۔
GST کونسل نے اہلیت اور عمر سے متعلق GST کی مجوزہ Appellate Tribunals کے صدر اور ارکان کی تقرری کی شرائط میں ترامیم کی سفارش کی تھی۔ کونسل نے پاؤڈر کی شکل میں جوار کے آٹے کی خوراک کی تیاری کیلئے صفر شرح کی بھی سفارش کی تھی۔ کونسل نے شیرے پر GST کو کم کرکے 28 فیصد سے پانچ فیصد کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا جس کا مقصد رقم کی ادائیگی تیزی کے ساتھ کرکے گنّے کے کسانوں کو راحت پہنچانا اور مویشیوں کے چارے کی تیاری کی لاگت کو کم کرنا ہے۔