وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج لوک سبھا میں، 2025-26 کا مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔ نریندر مودی حکومت کی تیسری مدّت کار کا، یہ دوسرا بجٹ ہوگا۔ بجٹ سے پہلے کل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں معیشت کی مجموعی کارکردگی پر مبنی اقتصادی جائزہ پیش کیا گیا۔
ایک رپورٹ
V/C – Superna
2019 میں، عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پیش کیا جانے والا یہ مسلسل آٹھواں بجٹ ہوگا۔ لوک سبھا میں، بجٹ پیش کیے جانے کے بعد بجٹ کی ایک نقل راجیہ سبھا میں پیش کی جائے گی۔ بجٹ سے پہلے کے اپنے صلاح مشورے کے دوران وزیر خزانہ نے، کسانوں کی انجموں اور زرعی اقتصادی ماہرین کاروباری یونینوں، تعلیم اور صحت سے متعلق شعبے MSME کاروبار اور خدمات، صنعت، اقتصادی ماہرین، مالی شعبے اور کیپیٹل مارکیٹس کے ماہرین اور نمائندوں سمیت مختلف متعلقہ فریقوں کے ساتھ میٹنگیں کی تھیں۔ یکم فروری 2021 کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے، پہلا پیپر لیس بجٹ اور ڈیجیٹل بجٹ پیش کیا تھا۔
بجٹ کا پہلا حصہ 13 فروری تک منعقد کیا جائے، جبکہ اجلاس کا دوسرا حصہ 10 مارچ سے 4 اپریل تک منعقد ہوگا۔