وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں اقتصادی جائزہ پیش کیا۔ اقتصادی جائزہ ملک کے موجودہ معاشی حالات اور مستقبل کے منظر نامے کا ایک جامع جائزہ ہے۔ اِس جائزے کو اعلیٰ اقتصادی مشیر کی رہنمائی میں اقتصادی امور کے محکمے کے اقتصادی ڈویژن کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ سیتا رمن، کل پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔
لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پیر کے روز صدر کے خطاب پر شکریے کی تحریک پر بحث کی جائے گی۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران فائنانس بل 2025، وقف ترمیمی بل 2024، Imigration اور غیرملکیوں سے متعلق بل 2025، بینکنگ قوانین سے متعلق ترمیمی بل 2024 اور ریلویز ترمیمی بل 2024 سمیت کل 16 بل بحث اور منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔
بجٹ اجلاس کا پہلا حصہ 13 فروری تک منعقد کیا جائے گا، جبکہ بجٹ اجلاس کا دوسرا حصہ 10 مارچ سے 14 اپریل تک منعقد کیا جائے گا۔