ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 9, 2024 10:06 AM

printer

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے زور دے کر کہاہے کہ بینکوں کا صحت مند کام کاج، گھروں کی مجموعی معاشی حالت اور استحکام پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے زور دے کر کہاہے کہ بینکوں کا صحت مند کام کاج، گھروں کی مجموعی معاشی حالت اور استحکام پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے۔

ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہاکہ بینکوں کو، یہ احتیاط برتنی چاہیے کہ وہ منافع کمانے کیلئے، خطرات کو کم سے کم کرتے ہوئے قرض دیں۔ انہوں نے گنجائش سے زیادہ قرض دینے، جس سے اثاثوں پر بوجھ پڑتا ہے اور گنجائش سے کم قرض دینے، جس سے منافعوں اور اقتصادی ترقی میں رکاوٹ آتی ہے، دونوں سے خبردارکیاہے۔

وزیر خزانہ نے بینکوں سے زور دے کر کہاہے کہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجیز کو اپنائیں اور سائبر سکیورٹی سے وابستہ پیشہ وروں کیلئے سرمایہ کاری کریں جو سائبر خطروں سے حفاظت کیلئے لازمی ہیں۔

مالی شعبے کے ضابطہ کاروں کی، عالمی درجے کی کارکردگی اور مزید شفافیت کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے اِس ضرورت پر زور دیا کہ اُن کے تعاون اور اُن کی تعمیری تنقید کی اہمیت کا اعتراف کیا جائے۔

انہوں نے بینکوں اور مالی اداروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مستحق نوجوانوں کو Internships فراہم کرنے کی، وزیراعظم کی اسکیم میں ضرور حصہ لیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں