وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن پانچ روزہ دورے پر ازبیکستان پہنچ گئی ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وزیر خزانہ کل اور جمعرات کو سمرقند میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک AIIB کے گورنروں کے بورڈ کی نویں سالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گی۔
بھارت بینک کا دوسراسب سے زیادہ شیئر رکھنے والا ملک ہے۔
اِن کثیر رخی تبادلہئ خیال کے دوران ترقیاتی ایجنڈے سے متعلق اہم عالمی معاملات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
محترمہ سیتا رمن بھارت اور اُزبیکستان کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کے ایک سمجھوتے پر بھی دستخط کریں گی۔X