وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن پانچ روزہ دورے پر ازبیکستان پہنچ گئی ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وزیر خزانہ کل اور جمعرات کو سمرقند میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک AIIB کے گورنروں کے بورڈ کی نویں سالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گی۔ محترمہ سیتا رمن بھارت اور ازبیکستان کے درمیان باہمی سرمایہ کاری معاہدے BIT پر بھی دستخط کریں گی۔
وزیر خزانہ ازبیکستان، قطر، چین کے اپنے ہم منصبوں اور AIIB صدر کے ساتھ اہمیت کی حامل باہمی میٹنگیں بھی کریں گی۔ اپنے دورے کے حصے کے تحت، امکان ہے کہ محترمہ سیتا رمن ازبیکستان کے صدر Shavkat Mirziyoyev سے ملاقات کریں گی۔
محترمہ سیتا رمن مختلف سیکٹروں کی نمائندگی کرنے والی بھارتی برادری سے بھی بات چیت کریں گی۔
اِن مصروفیات کے علاوہ، محترمہ سیتا رمن سمرقند اِسٹیٹ یونیورسٹی اور تاشقند میں لال بہادر شاستری یادگار بھی جائیں گی۔ محترمہ سیتا رمن مختلف سیکٹروں کی نمائندگی کرنے والی بھارتی برادری سے بھی بات چیت کریں گی۔ x