ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 15, 2025 3:15 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے یوکرین کے تنازعے کو حل کرنے کی کوششوں کے بارے میں یوکرین کے وزیرِ خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کَل دیر رات جرمنی میں، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر، یوکرین کے اپنے    ہم منصب Andrii Sybiha سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازعے کے حل سے متعلق جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بھارت-یوکرین دوطرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر بھی بات چیت کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے جرمنی کے وزیر دفاع Boris Pistorius سے بھی ملاقات کی۔ اُن کی بات چیت میں دوطرفہ تعاون اور یوکرین کے حالات پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔ 61 وِیں میونخ سکیورٹی کانفرنس  MSC، کَل جرمنی کے شہر میونخ میں شروع ہوئی تھی، جس میں کثیر قطبیت کے تیزی سے اُبھرنے اور ایک پیچیدہ جغرافیائی و سیاسی منظرنامے کے دوران، سلامتی سے متعلق عالمی چیلنجوں پر تبادلہئ خیال کے لیے پالیسی ساز شخصیتیں اور ماہرین یکجا ہوئے۔ وزیر خارجہ نے MSC 2025 میں دانشوروں کے Ananta Aspen اجلاس میں بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے عالمی مصروفیات، علاقائی حکمتِ عملی اور بنیادی نوعیت کی، دوطرفہ شراکت داری پر بھارت کے نظریات سے واقف کرایا۔ وزیر خارجہ نے بھارت کی جمہوریت کی سَمت پر، مُثبت رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت کو ایک ایسی جمہوریت قرار دیا، جو واقعی جمہوری طرز کی فراہمی کرتی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں